گنے کا کرشنگ سیزن اور چینی کی تیاری 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ
گنے کا کرشنگ سیزن کا آغاز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گنے کا کرشنگ سیزن اور چینی کی تیاری 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار
اجلاس میں شرکت
اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کین کمشنرز، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل
کرشنگ سیزن کی تاریخ
اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز 15 نومبر 2025 سے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ "یہ فیصلہ تمام صوبوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے"۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں موبائل سروس بند
قانونی کارروائی کا اعلان
رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کرشنگ کے آغاز سے قبل یقینی بنائی جائے گی اور حکومت کسانوں کے مفاد میں ایسے فیصلے کر رہی ہے تاکہ ان کا استحصال نہ ہو۔"
یہ بھی پڑھیں: کیریئر کے آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
بروقت کرشنگ کی اہمیت
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بروقت کرشنگ نہ صرف گنے کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرے گی بلکہ چینی کی مارکیٹ میں بروقت دستیابی بھی یقینی بنائے گی۔
شرکاء کا خیرمقدم
اجلاس کے شرکاء نے کرشنگ سیزن کے آغاز سے متعلق کیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے بروقت اقدام کو سراہا۔ رانا تنویر حسین نے متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام شوگر ملز کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو سکے۔








