پاکستان میں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا
پاکستان میں سپر مون کا شاندار مظاہرہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
سپر مون کے بارے میں معلومات
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے جو اپنے حجم اور روشنی کے اعتبار سے غیر معمولی اضافے کے ساتھ موجود رہا۔ واضح رہے کہ سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔
چاند کی خصوصیات
اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس سپر مون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔








