کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، وجہ بھی بتا دی
رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے مالکان کے خلاف مقدمہ درج
النسّر میں موجودگی
کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز سکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جس طرح سے دولخت کروایا اس سے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کے سینے شق ہوگئے، متحدہ پاکستان کے حامی پھوٹ پھوٹ کر روئے
خاندان کے لیے وقت
معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہلاکت پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،بیرسٹر دانیال چودھری
جلد ریٹائرمنٹ پر گفتگو
انٹرویو کے دوران 'جلد ریٹائرمنٹ' کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہوگا کیونکہ فٹبال سے ملنے والی خوشی جیسی کوئی چیز نہیں لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی، میں اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوسرے نیشنل سکولز شطرنج چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد، ذہین طلبہ کا قومی سطح پر ذہنی مقابلہ
زندگی کی منصوبہ بندی
کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی فٹبال کے بعد کی زندگی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اِن کے مطابق وہ اس دباؤ کو سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 3 متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر
نئے تجربات کا انتظار
اِن کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ہیں جن کا تجربہ کرنا ابھی باقی ہے لیکن فٹبال جیسی خوشی کہیں نہیں، پھر بھی، مجھے معلوم ہے کہ صحیح وقت پر رخصت ہونا ضروری ہے۔
بچوں اور ذاتی زندگی پر توجہ
رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کی پرورش اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں، میں نے ساری زندگی سفر اور فٹبال میں گزاری ہے، اب وقت ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہوں اور اپنی فیملی کو وقت دوں۔








