اثاثہ جات کیس؛احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا
سکھر کی احتساب عدالت کا فیصلہ
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماؤں خورشید شاہ، اویس شاہ ودیگر کے خلاف کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے بھتیجے و داماد سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، دو بیویوں سمیت اٹھارہ ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ جج غلام یاسین کولاچی نے سماعت کے دوران گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کا حکم
عدالت نے خورشید شاہ ودیگر پر دائر ریفرنس نیب کے دائر کار سے باہر ہونے پر ریفرنس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔








