بلوچستان میں کم بارشیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا
خشک سالی کا الرٹ جاری
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی والوں سے بدتمیزی، کھانے کے بعد دولہا خالی ہاتھ واپس، دلہن کی کزن سے شادی کردی گئی
خشک سالی کے اثرات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ نیشنل ڈراؤٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی گرفتاری اور ویڈیو لیک کی جھوٹی کال، ماں کا دل کا دورہ: ایک دلخراش واقعہ
زراعت اور لائیو سٹاک پر اثرات
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کا کہنا ہے کہ متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔ جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو سٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر ہے۔ اگر یہ چراگاہیں خشک ہو گئیں تو لائیو سٹاک کے ساتھ مالدار بھی متاثر ہوں گے۔
نگرانی اور آگاہی مہم
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں خشک سالی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھنے، ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے، آگاہی مہم، معلومات کے تبادلے، اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔








