صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا
صادق خان کی مبارکباد
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن کے میئر صادق خان نے زہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
نیویارک کے شہریوں کی تعریف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف، پُر امید اور تقسیم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور عراق مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: عبداللہ گل
لندن اور نیویارک کی مماثلت
میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کی ضد ہیں۔
صادق خان کا پس منظر
واضح رہے کہ برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر لندن کے 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے جس کے بعد صادق خان نے 2021 اور 2024 میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔








