نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟

نیویارک میں تاریخ ساز انتخابات

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں گزشتہ روز تاریخ رقم ہوگئی جب زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورپولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اہلیہ کا اہم کردار

ان کی اہلیہ، اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں، لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت واضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھامیں نوازشریف فلائی اوورہیڈ برج کاافتتاح، منصوبے کی8 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل, روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی

نیو منتخب خاتون اول کا تعارف

نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کا نام راما دواجی ہے جن کی عمر 28 سال ہے۔

راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں۔ انہوں نے دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں، اور اب وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، ترجمان نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کردیں

انتخابی مہم میں عدم موجودگی

زہران ممدانی کی اہلیہ انتخابی مہم کے دوران عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے دور رہی تھیں اور وہ انٹرویوز سے بھی گریز کرتی رہیں۔

دوستوں کی رائے

ممدانی کے دوستوں اور حلقوں میں راما دواجی کو غیر معمولی اور متاثر کن شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...