کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا ہلاک ہونا
کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرک میں سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا، شہباز شریف
مشترکہ آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء پاکستان کے علم بردار ہیں، مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد سے ملاقات اور گفتگو
مقابلے کی شدت اور نتیجہ
4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جب کہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا
کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے دلیر سپوت قابل فخر ہیں۔
امن کی حفاظت میں پولیس کا کردار
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور وطن میں امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔








