وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
مریم نواز کی برازیل روانگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہوگئیں۔ اجلاس میں شرکت کے دوران مریم نواز مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی اصل وجہ کیا ہے؟
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ تھرٹی اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔ ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کلائمیٹ ریزیلیئنٹ ریجنل لیڈرشپ پر گفتگو کریں گی۔ شرکاء کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
اہم ملاقاتیں
اجلاس میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔ جن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر، اور گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔








