کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
ای چالان کا نظام بے قابو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 7000 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
شہری کی شکایت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شہری حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور 2 دوسرے مقام پر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
چالان کی تفصیلات
شہری کا بتانا ہے کہ پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن سکوائر پر ہوا جبکہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: احسن ریاض فتیانہ، سابق ایم پی اے، اغوا— مقدمہ درج
شہری کا ردعمل
شہری نے کہا ہے کہ موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے جب کہ 50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا۔
ٹریفک پولیس کی وضاحت
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ ہو گیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے، یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔








