ایم کیو ایم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے
ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کرادی
وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے مباحثے پر ثقلین مشتاق کا اظہارِ خیال
27 ویں آئینی ترمیم پر گفتگو
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے 27 ویں آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیمی مسودے کو مسلم لیگ ن مکمل سپورٹ کرے گی اور یہی ملاقات میں پارٹی کی پہلی ترجیح تھی۔
گورنر سندھ کی رائے
دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا یے کہ وزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پر اعتماد میں لیا، آئینی ترمیم پر وزیراعظم نے مکمل مشاورت کی جبکہ آئینی ترمیم میں بلدیاتی مسودے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فروری 2026 میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 696 ملین ڈالرز پاکستان بھیج کر ریکارڈ بنا دیا
حکومتی اتحاد کی تیاری
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم رواں ماہ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات
بعدازاں وزیراعظم سے 27 ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات مکمل ہو گئی، تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم سے اتحادی جماعت کے وفد کی ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت ہوئی جس کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد نورخان ائیر بیس کی طرف روانہ ہو گیا، پیپلزپارٹی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان نے اپنا ”مین آف میچ کا ایوارڈ” صائم کو دیدیا
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آج شام 7 بجے کراچی میں ہوگا، اجلاس میں عرفان قادر، راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور شیری رحمٰن شرکت کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِاعظم کے ہمراہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال شریک تھے، رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں شریک تھے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد
دوسری طرف بلوچستان عوامی پارٹی کاوفد ساڑھے تین بجے وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، وفد کی قیادت وفاقی وزیر خالد مگسی کریں گے، وفد میں سینیٹر محمد عبدالقادر، منظورکاکڑ، ثمینہ ممتاز اور دنیش کمار شامل ہوں گے。
ذرائع کے مطابق بی اے پی وفد وزیراعظم سے بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کرے گا。








