عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نیا مقدمہ درج

مقدمہ درج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک 8پروازیں منسوخ
مقدمے کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق مقدمہ چونگی 26 کے مقام پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ نون میں درج کیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غیر ضروری ملاقاتوں، رابطوں سے کارکنوں کو ریاست کے خلاف اکساتے ہیں۔
مظاہرین کی کارروائیاں
مقدمے میں عامر مغل سمیت تقریباً 3 ہزار نامعلوم کارکنان شامل ہیں۔ مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہو کر انہیں نذر آتش کیا۔