نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کے اثاثے کتنے ہیں؟
زہران ممدانی کی نیویارک کے نئے میئر کے طور پر کامیابی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک سمیت امریکا بھر سے 2 درجن سے زائد ارب پتیوں کی مخالفت کے باوجود 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کے ساتھ بھارتی فورسز نے کیا سلوک کیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
زہران ممدانی کا پس منظر
زہران ممدانی 1991 میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے، ان کے والد بھارتی نژاد سکالر محمود ممدانی جبکہ والدہ فلمساز میرا نائر ہیں۔
والد کی کولمبیا یونیورسٹی میں ملازمت ہوتے ہی زہران ممدانی کا خاندان نیو یارک منتقل ہوگیا تھا، اس وقت زہران ممدانی کی عمر 7 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
زہران ممدانی کے اثاثوں کی مالیت
زہران ممدانی کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟
حال ہی میں فوربز افریقا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں زہران ممدانی کے معمولی اثاثوں کے مالک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
فوربز کے مطابق زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے، اس وقت بطور نیویارک میئر زہران ممدانی کی تنخواہ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر سالانہ ہوجائے گی، نیویارک کی ریاستی اسمبلی کے طور پر ممدانی کی تنخواہ ایک لاکھ 42 ہزار ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ، زہران ممدانی 'مسٹر کارڈیمم' کے نام سے اپنے ہپ ہاپ کیرئیر سے تقریباً ایک ہزار ڈالرز بطور میوزک رائلٹیز وصول کرتے ہیں۔
ممدانی کی رہائش اور عوامی زندگی
زہران ممدانی اس وقت نیویارک سٹی میں کوئنز کاؤنٹی کے علاقے سٹوریا میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، ممدانی اس اپارٹمنٹ کا کرایہ 2 ہزار 250 ڈالرز ماہانہ ادا کرتے ہیں۔
اگر ممدانی اب میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن کا انتخاب کرتے ہیں تو اس طرح وہ ہر ماہ اپنا کرایہ بچا سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہران ممدانی کی اپنی کوئی ذاتی گاڑی بھی نہیں ہے، وہ سفر کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔








