پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمی بخاری
پنجاب میں نئی ٹرانسپورٹ سروسز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں: خواجہ آصف
مریم نواز کا سیاسی کردار
پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ اس کا حق ادا کررہی ہیں۔ مریم نواز نے خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کردیئے ہیں۔ مریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ہوا بازی میں جدید تبدیلیاں
مریم نواز نے پنجاب ایئر کمپنی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس کی سروس متعارف کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ، متعدد پراجیکٹس کا معائنہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے
پنجاب کے اہم شعبے
پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی
ترقیاتی منصوبے
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اٹک سے رحیم یار خان اور لاہور سے صادق آباد تک بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سیلاب متاثرین میں 100 ارب روپے کے پیکج کی تقسیم کا سلسلہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرصدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
کسان کارڈ کی کامیابی
کسان کارڈ پنجاب حکومت کے منصوبوں میں سب سے کامیاب منصوبہ جارہا ہے۔ کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کسانوں کو 100 ارب تقسیم ہو چکے ہیں۔
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار گھر بن رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 290 گھر بن رہے ہیں۔








