قومی ائیرلائن سے تنازع: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری ملازمت سے برطرف
کراچی میں ائیر کرافٹ انجینئرز کی برطرفی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ائیر کرافٹ انجینئرز اور قومی ائیر لائن کے تنازع پر سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
برطرفی کا نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون کو ملازمت سے برطرفی کے احکامات آج جاری کیے گئے ہیں۔
انکوائری کی تفصیلات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا تھا مگر یہ دونوں سی ای او قومی ائیرلائن کے پاس ذاتی شنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے۔
قوانین کے تحت کارروائی
نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون کے خلاف کارروائی قومی ائیرلائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی ہے۔
احتجاج کے تناظر میں فیصلہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ 2024 کی انکوائری میں برطرفی کا فیصلہ انجینئرز کے جاری حالیہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اویس جدون کا ردعمل
دوسری جانب اس حوالے اویس جدون کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے ساتھ طیاروں کو کلیئرنس نہ دینا بھی برطرفی کی ایک وجہ ہے، اس برطرفی کے فیصلوں کو موجود دستاویزات کے تحت عدالت میں چیلنج کریں گے۔
سیکرٹری جنرل سیپ کی وضاحت
سیکرٹری جنرل سیپ نے کہا کہ برطرفی کی بنیادی وجہ طیاروں میں فنی خرابیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہے۔








