تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 ارب 41 کروڑ روپے مانگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی قومی قیادت کو دعوت ملتوی
صارفین کی تشویش
صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے، ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیج کا اعلان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
زرعی اور صنعتی پیکیج کی شروعات
صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا؟ ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس سٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا
صنعتی صارفین کی خدشات
صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری گردشی قرض پر 3 روپے 23 پیسے سرچارج دے رہی ہے، اب دوبارہ بینکوں سے لئے گئے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج 7ویں بار مجھے عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، 3 ججز کے حکم پر ایس ایچ او کہتا ہے میں نے آرڈر نہیں دیکھا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
نیپرا کی رائے
ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات اور چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی تو گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔
پاور ڈویژن کا موقف
پاور ڈویژن نے کہا کہ اضافی نقصانات اور کم ریکوری سے نقصانات بڑھے ہیں، نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی، اتھارٹی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔








