پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے، پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں۔ جب تک سود کا نظام رہے گا، معاشی نظام نہیں پنپنے گا۔ ہم معیشت کی قرارداد دین و آئین کے مطابق لائیں گے اور استحصالی نظام ختم کرنا ہوگا۔ مزدوروں کو لیبر لاز کے ذریعے حقوق حاصل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آ سکتے تو انہیں کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں: سید مزمل شاہ
معاشی اور عدالتی نظام کی حالت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جو اب تک 78 سال کا ہو چکا ہے، 70 فیصد نوجوان ہیں، لیکن اس ملک میں سسٹم ہی موجود نہیں۔ عدالتی نظام کی حالت کے بارے میں کسی بھی جج یا وکیل سے پوچھ لیں، پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے۔ عدلیہ کا پورا نظام تبدیل کرنا پڑے گا۔ پیوند کاری سے عدالتی اصلاحات نہیں ہوں گی؛ ہمیں نیا نظام لانا ہوگا جس میں نظام پر کوئی طبقہ مالک نہیں بنے گا۔ پاکستان میں تعلیمی نظام میں جتنی دولت ہے، وہ اتنی اچھی تعلیم خریدتا ہے۔ جس قوم میں تعلیم دولت کی بنیاد پر ہو، وہ قوم کیسے ترقی کرے گی۔ ہمیں بہترین نصاب بنانا ہوگا۔
جماعت اسلامی کی عزم
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پرعزم ہیں کہ ہم پاکستان میں ہونے والا دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع منعقد کریں گے۔ مینار پاکستان تین سو انتیس ایکٹر پر مشتمل علاقہ ہے، اور یہ دنیا میں خواتین کا بھی بڑا اجتماع ثابت ہوگا۔ وکلاء، طلبہ، خواتین، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر ہوگی۔ اگر جمہوریت دیکھنی ہے تو جماعت اسلامی کو دیکھیں۔ اجتماع عام میں ’میرا پاکستان‘ کا بڑا ڈسپلے ہوگا اور ہم مینار پاکستان عوامی اجتماع میں قرارداد معیشت پاس کریں گے۔ ہمارا سلوگن ’بدل دو نظام‘ محض ایک نعرہ نہیں ہے۔








