وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو ایئرپورٹس پر آف لوڈ کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو ایئرپورٹس پر آف لوڈ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ورکرز کو غیر قانونی طور پر روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روس “اصل عیسائیت کا آخری قلعہ”، امریکی نوجوانوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ ٹرمپ کی پریشانی کی حد نہ رہے
اجلاس میں خصوصی شرکت
یہ بات انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہی، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر کو مختلف ایئرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ورک ویزا اور پروٹیکٹر سرٹیفیکیٹ کے باوجود مختلف ایئرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
بیرون ملک روزگار کی اہمیت
بیرون ملک روزگار کے لئے جانے والے پاکستانی ہمارے لیے انتہائی قابل عزت ہیں، کسی کو ورکرز کو غیر قانونی طور پر روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو چلانے کے لئے زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈونچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال
فوری حل کی ہدایت
وفاقی وزیر نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایئرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی ورک ویزہ ہولڈر کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے: پی ڈی ایم اے
تحقیقات اور کارروائی
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے بتایا کہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ اگر ایف آئی اے اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
نئی شرائط کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ورک ویزا پر بیرون ملک جانے والوں کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نئی شرائط لاگو نہیں کی گئی، نہ ہی سرکاری افسر سے بیان حلفی لینے کی کوئی نئی شرط عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
نیا ڈیجیٹل نظام
انھوں نے کہا کہ جلد نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرارہے ہیں جس کے ذریعے ورکرز روانگی سے قبل ہی اپنی امیگریشن آن لائن مکمل کرسکیں گے۔
آنے والے اقدامات
چودھری سالک حسین نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ایف آئی اے حکام ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔








