5ویں بار عدالتی حکم کے باوجود مجھے میرے قائد سے نہیں ملنے دیا گیا، کچھ لوگ اداروں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے میرا قائد اس نظام کو برسوں پہلے ہی بے نقاب کر چکا لیکن کچھ لوگوں کے دماغ پر دھول پڑ چکی تھی جو جب سے میں آیا ہوں ہٹتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چمن پولیس کے ایس ایچ او کا واش روم میں دم گھٹنے سے انتقال

میڈیا سے گفتگو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج پانچویں بار عدالتی حکم کے باوجود مجھے میرے قائد سے نہیں ملنے دیا گیا۔ کچھ لوگ اداروں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں اور یہ سب کچھ قوم دیکھ رہی ہے۔ یقین ہو تو کشتیاں جلانا پڑتی ہیں, آئی جی صاحب، ایمان مضبوط رکھیں۔ ہم سیاسی کارکن ہیں، دہشت گرد نہیں۔ ہمارا احتجاج آئینی اور پُرامن ہے۔ جو حق آئین دیتا ہے، وہی استعمال کریں گے۔ عمران خان نے جو نظام بے نقاب کیا تھا، اُس پر دھول ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، انکے مُطابق پُر امن احتجاج کرنا چڑھائی کرنا ہے، ہم چڑھائی نہیں کرتے، صرف اپنا آئینی حق مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ ناکام، 60 کلو آئس برآمد

ملٹری آپریشن کا تجربہ

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ آپ جو ملٹری آپریشن کی بات کر رہے ہیں آپکو پتا ہے اس سے تکلیف کتنی ہوتی ہے؟ درد کتنا ہوتا ہے؟ میں دیکھ چکا ہوں۔ مجھ پر بیت چکی ہے۔ میں نے اپنے خاندان کی 100 لاشیں ان ہاتھوں سے اٹھائیں ہیں۔ وہ نظارے ہم دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی آپ ہمارا ظرف دیکھیں، ہمارا دل دیکھیں کہ ہم نے کتنا بڑا دل کیا ہوا ہے۔ یہ ملک بھی ہمارا ہے۔ ملٹری آپریشن کے نتائج کا آپکو پتا ہے؟ جو پالیسی ہماری عوام کے مفاد میں نہیں ہو گی نہ وہ ہم پہلے قبول کرتے تھے نہ اب کریں گے۔

اقتباس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...