اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ سے ملاقات، امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی
پشاور میں ملاقات
پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سیکرٹری جنرل تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی یوم فتح کی تقریب 3 ستمبر کو صبح 9 بجے تیان آن من سکوائر میں منعقد ہوگی
امن جرگہ میں شرکت کی دعوت
وفد نے آفتاب احمد شیرپاؤ کو 12 نومبر کو خیبر پختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر خان، اراکینِ قومی اسمبلی عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، صاحب زادہ صبغت اللہ، سلیم الرحمان اور رکنِ صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خاور مانیکا مبینہ تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسد قیصر کی گفتگو
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم وفد کے ہمراہ آفتاب احمد شیرپاؤ صاحب کے پاس آئے تھے تاکہ اُنہیں صوبائی حکومت کے امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دے سکیں۔ آفتاب خان خیبر پختونخوا کے ایک اہم رہنما ہیں اور وزیرِاعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ اُن کا وسیع تجربہ ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو اپنی آرا اور تجربات سے آگاہ کریں۔ امن و امان ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، جو سیاست سے بالاتر ہے۔
خیبر پختونخوا کی روایت
ہمارے صوبے کی اپنی روایت ہے کہ جب بھی ایسا کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو ہم سب سیاست سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ ہم آفتاب خان کے مشکور ہیں۔
ہم وفد کے ہمراہ آفتاب احمد شیرپاؤ صاحب کے پاس آئے تھے تاکہ اُنہیں صوبائی حکومت کے امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دے سکیں۔ آفتاب خان صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک اہم رہنما ہیں اور وزیرِاعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ اُن کا وسیع تجربہ ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو اپنی آرا اور تجربات سے… pic.twitter.com/5EWvVe9rCL
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 6, 2025








