فواد چودھری کی چودھری شجاعت اور چودھری شافع سے ملاقات، سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے پر بات چیت
تفصیلات ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مفاہمت کی سیاست کے سرخیل چودھری شجاعت حسین اور پنجاب کے وزیر صنعت و پیداوار چودھری شافع حسین سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ
سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی کوششیں
فواد چودھری نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے ہماری کوششوں کو ملک بچانے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کی ہر کوشش کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
آج لاہور پہنچے جہاں مفاہمت کی سیاست کے سرخیل چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے وزیر صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ہمارے وفد کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے ہماری کوششوں کو ملک بچانے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا… pic.twitter.com/ChcHcj9yUc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 6, 2025








