چند دنوں سے نان ایشو کو اچھالا جا رہا ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی تنظیم نو کا عمل 30 اکتوبر کو ہی روک دیا گیا تھا، عالیہ حمزہ ملک کی وضاحت

عالیہ حمزہ ملک کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا ہے چند دنوں سے ایک نان ایشو کو اچھالا جا رہا ہے۔ سینٹرل پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے جیسے ہی 30 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان صاحب کا پیغام آیا تو تمام تنظیم سازی کا عمل روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر بہت سے قریبی دیہاتوں سے آتے اور پنجاب کے مختلف علاقوں کا سفر کرتے، مقامی آڑھتی اپنا سامان اور فصلیں مختلف شہروں کو بھیجتے

پالیسی کمیٹی کی وضاحتیں

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے پولیٹیکل کمیٹی میں ان فیصلوں کا بیک گراؤنڈ بھی بتایا اور فیصلے میں شامل سنٹرل لیڈرشپ کے ساتھ اپنی مسلسل کمیونیکشن کے ثبوت بھی سامنے رکھے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ صاحب کو بھی پولیٹیکل کمیٹی اور دیگر مینٹگز میں کہا کہ آپ نے سنٹرل پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان صاحب کی جو ڈائریکشنز دینی ہیں وہ دیں، لیکن انہوں نے کہا کہ اس پر وزیراعظم عمران خان صاحب کی ہدایات کا انتظار ہے۔

پارٹی کی ذمہ داری اور اتھارٹی

عالیہ حمزہ ملک نے مزید کہا یہ ڈھائی کروڑ ووٹرز کی پارٹی ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان صاحب نے پنجاب کی ذمہ داری اور اتھارٹی دی ہے جہاں روزانہ درجنوں تنظیمی فیصلے لیے جاتے ہیں۔ اور وزیراعظم عمران خان صاحب کو جہاں مناسب لگے وہ اپنی طرف سے ہدایات بھی دیتے ہیں جن پر من و عن عمل کرنا ہمارا فرض ہے اور ہوتا بھی ہے۔ لہذا یہ لاحاصل بحث اب ختم ہونی چاہئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...