27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی

مشتاق غنی کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کا نام مٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید، ملبے تلے چیخیں سنائی دیتی رہیں

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے جب ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔ مریم نواز، آپ بھی ایک صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں اور سہیل آفریدی بھی کے پی کے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ خدا نہ کرے کہ برا وقت آئے کے پی کے کو اور یہ لوگ وہاں قید ہوں اور ہم مریم نواز کو اٹک پل پر روک لیں، لیکن ہم کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ ہم عزت کے ساتھ استقبال کریں گے اور انہیں ان کے پیاروں سے ملنے دیں گے۔ آٹھ فروری سے آج تک، بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپو سٹی دبئی میں پاکستان کا جشنِ آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

مشتاق غنی کی اپوزیشن کے بارے میں رائے

مشتاق غنی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے اور خوابوں میں ہی ہماری ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ستائیسویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام مٹ جائے گا۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ اپوزیشن پہلے بھی باہر تھی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے بار بار اڈیالہ جیل آرہے ہیں، عدالت کے احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

مریم نواز کے حوالے سے مشورہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...