ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہری کردی

ایران کی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ پاکستانی دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فری سروس فراہم کرنے پر غور شروع کردیا

مسلم ممالک کی مشترکہ فوج کا قیام

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے، اور کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں: قلات بس حملے میں زخمی صابری قوال گروپ کے رکن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

پاکستان کا ایران کے ساتھ تعاون

اس سے قبل صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثے کی مانند ہے۔

مشترکہ چیلنجز اور تعاون کی راہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، جس کا مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل، توانائی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...