بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبۂ حریت کو دبا نہیں سکتے : وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبر 1947 میں لاکھوں نہتے کشمیری قابض بھارتی فوج نے بے دردی سے شہید کیا۔ یہ دن لاکھوں شہید کشمیری مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مسلسل 78 برس سے آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دفاعی جریدے نے پاکستان فضائیہ کی برتری تسلیم کر لی، بھارت کو بڑا جھٹکا
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا کردار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
کشمیریوں کی جدوجہد
بھارتی ظلم کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، مزاحمت اور بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبۂ حریت کو دبا نہیں سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کر رہے ہیں۔








