پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم میں آٹھ طیارے "عملاً" مار گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس سانحہ میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں: گورنر پنجاب
امریکن بزنس فورم میں خطاب
بدھ کی رات خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کیں، جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، اور پاکستان و بھارت کے درمیان تنازع بھی شامل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں دونوں ممالک کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا کہ اچانک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر ہیں۔"
ہوائی جہازوں کا نقصان
بتایا گیا کہ سات طیارے مار گرائے گئے اور ایک بری طرح زخمی ہوا، یعنی کل آٹھ طیارے عملاً تباہ ہوئے۔








