لائیو سٹاک فیڈ کی خریداری کے لیے سود سے پاک قرضے فراہم کر رہے ہیں: صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کا ورکشاپ سے خطاب

وزیر لائیو سٹاک کا خطاب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ’’لائیوسٹاک کی ترقی میں حکومت کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ پاکستان کی زرعی معیشت کا سنگِ بنیاد ہے، جو قومی جی ڈی پی، روزگار کے مواقع اور غذائی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت پنجاب لائیوسٹاک فیڈ کی خریداری کے لیے سود سے پاک قرضے فراہم کر رہی ہے، جن کی حد فی کسان 5 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر ہے، جبکہ گزشتہ 2 برسوں میں 11 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعہ، احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معاشی خودمختاری کے اقدامات

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 32 سے کم پی ایم ٹی سکور رکھنے والی بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین میں گایوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں لائیوسٹاک کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ماہرین، کسانوں اور سرمایہ کاروں کے مابین مضبوط روابط قائم کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کو ایک ’’اکوموڈیٹنگ ڈیپارٹمنٹ‘‘ سے نکال کر فعال اور نتیجہ خیز ادارہ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، پاک فوج کا دو ٹوک بیان

سیلاب کے دوران امدادی کاروائیاں

وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران محکمہ لائیوسٹاک نے تقریباً 22 لاکھ جانوروں کو ریسکیو کیا اور ویکسینیشن کی۔ حکومت متاثرہ کسانوں کی بحالی اور شعبہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ لائیوسٹاک کارڈ کے تحت اربوں روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، اور جنوبی پنجاب کی خواتین کے لیے خصوصی پروگرام وضع کیا گیا ہے تاکہ وہ دیہی معیشت میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ ماضی میں قائم کی گئی متعدد ڈسپنسریاں اور ہسپتال خستہ حالی کا شکار تھیں، جن کی بحالی کے لیے نئے اور فریش گریجویٹس کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ڈیزیز فری زون کا قیام

وزیر لائیو سٹاک نے اعلان کیا کہ بہاولنگر میں پاکستان کا پہلا ڈیزیز فری زون قائم کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں میٹ اور ملک ایکسپورٹ ضلع کے طور پر اُبھرے گا۔ حکومت بہترین بریڈ کے سیمن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

میکانائزیشن اور جدید طریقے

سیکریٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک شعبے کی میکانائزیشن، جدید افزائشی طریقوں، اور بیماریوں سے پاک زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ حکومت نے ایگری سیکٹر میکانائزیشن کے لیے 30 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جس کے مثبت اثرات لائیوسٹاک کی پیداواری استعداد پر ظاہر ہوں گے۔ محکمہ تمام سٹیک ہولڈرز، ماہرین اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ان کی قابلِ عمل تجاویز کو حکومتی پالیسیوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

حکومتی حمایت اور تعاون

آخر میں وزیر لائیو اسٹاک نے تمام سٹیک ہولڈرز اور محکمانہ افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...