ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
ملاقاتوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں اور قتل کے الزام میں 5 جنرلز سمیت 15 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
صوبائی وزیر صحت کی ملاقاتیں
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس السلفیہ اور اہل سنت و جماعت کے علماء کرام کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران امن و امان اور اتحاد بین المسلمین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
وفود کی تفصیلات
وفاق المدارس السلفیہ کے وفد میں مرکزی نائب امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان رانا محمد شفیق خان پسروری، محمد یٰسین ظفر، محمد سلیمان، عتیق الرحمان، حافظ محمد یونس و دیگر موجود تھے۔ اسی طرح اہل سنت وجماعت علماء کرام کے وفد کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی جبکہ علماء کرام میں ڈاکٹر محمد مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی محمد عمران حنفی، پیر محمد حفیظ اظہر، محمد علی نقشبندی اور پیر معاذ المصطفیٰ قادری موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
حکومتی افسران کی شرکت
دونوں ملاقاتوں میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن، ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر، پنجاب سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر کی تقریبات، سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
چیئرمین کابینہ کمیٹی کا پیغام
چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز ایک خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور ہمیں برداشت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ ریاست پاکستان امن، بھائی چارے اور اتحاد کی امین ہے جبکہ ملک میں ترقی اور قیام امن کی ذمہ داری معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے والے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک ہم ایلینز کیوں نہیں ڈھونڈ سکے؟ سائنسدانوں نے ممکنہ جواب تلاش کرلیا
سیکرٹری داخلہ کا بیان
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کو دین کی صحیح روح سے آگاہ کرنا علماء کرام کی عظیم خدمت ہے۔
علماء کرام کا عزم
علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حالات امن و سکون اور سلامتی کا تقاضہ کرتے ہیں اور قیام امن کی ہر کوشش میں ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔








