برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
برطانوی آرمڈ فورسز کے چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا اعلان
ملک کے فوجی اعلیٰ حکام سے ملاقات
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
خطے میں امن و استحکام کی ضرورت

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا، برطانوی سی جی ایس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ برطانوی سی جی ایس نے قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
شہداء کو خراج عقیدت
اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر برطانوی سی جی ایس نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








