ہمیں اُن بہادر خواتین کے نقشِ قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی :آصفہ بھٹو
خاتونِ اوّل کی شرکت
قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا
خطاب اور تعریف
خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اُس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ ہمیں اُن بہادر خواتین کے نقشِ قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
پاکستان کا عزم
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی معاہدوں، بشمول CEDAW، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس، عدالت نے شوہر کو سخت ترین سزا سنا دی
ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال
تقریب کے موقع پر خاتونِ اوّل نے بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ للوہ الاوعَدھی، اقوامِ متحدہ کے علاقائی ڈائریکٹر برائے عرب ریاستیں معیذ دورید اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ویمنز یونین کی سیکریٹری جنرل نُورہ خلیفہ السویدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
علاقائی تعاون کا فروغ
ان ملاقاتوں میں علاقائی تعاون کے فروغ، ادارہ جاتی شراکت داری کے استحکام اور خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے مواقع بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خاتونِ اوّل نے مملکتِ بحرین اور اقوامِ متحدہ کی خواتین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواتین کی ترقی اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔








