وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم کا اجلاس طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں 50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج ،درخواستگزار کو 20ہزار جرمانہ
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری
تفصیلات کے مطابق مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ "جنگ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب : تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں خاتون جاں بحق، چار زخمی
اتحادی جماعتوں کا اعتماد
آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔ متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔
ایم کیو ایم کے مطالبات
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت 4 سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائیں۔








