فیروزوالہ میں افسوسناک واقعہ، 25 سالہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
افسوسناک واقعہ فیروزوالہ میں
فیروزوالہ (زین بابو ڈیلی پاکستان) تھانہ فیروزوالہ کے علاقے وڈالہ دیال شاہ بوٹا پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس کے جوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
پولیس رپورٹ اور تفصیلات
پولیس رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل شیروز افضل انصاری نے اپنے گھر میں ماتھے پر پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر صرف 22 سال تھی اور چند ماہ قبل اس کی منگنی طے پائی تھی جبکہ شادی بھی چند ماہ بعد ہونے والی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے
متوفی کی تعیناتی
پولیس کے مطابق شیروز افضل انصاری کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری کی بٹالین نمبر 7 سے تھا اور وہ ایم پی اے ہاسٹلز لاہور میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
موت کے بعد کی کارروائیاں
واقعے کے بعد فیروزوالہ پولیس نے متوفی کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔








