لاہور، ٹرک کی زد میں آنے والا پولیس کانسٹیبل دم توڑ گیا
پولیس اہلکار کی موت
لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکار کانسٹیبل حامد دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی
حادثہ کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق کانسٹیبل حامد چند روز قبل ٹرک کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور منتقل کیا گیا۔
علاج اور انتقال
پولیس کے مطابق کانسٹیبل حامد سرجیکل ٹاور کے فرسٹ فلور، آئی سی یو ون میں زیرِ علاج تھا، جہاں وہ آج صبح تقریباً 4 بجکر 10 منٹ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








