مخصوص ڈرامے بنانے کے لئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے: محمود اختر کا دعویٰ
محمود اختر کا دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو مفت ادویات دیں نہیں تو گھر بھیج دیں گے، کارکردگی نہ دکھانے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ماضی اور حال میں فرق
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات یہ ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح
ڈائجیسٹ کا اثر
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، جس نے بہت خرابیاں پیدا کیں اور کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
مغربی فنڈنگ کا مسئلہ
محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ، جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آ رہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کر رہا ہے۔
معاشرتی اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔ اس سے ہماری نسلیں خراب ہو رہی ہیں کیونکہ فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کے موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی۔ سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرہ کس نہج پر ہوگا۔








