سلیکٹر کا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ

تحقیقات کا آغاز

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد شنگھائی کانفرنس کو ملتوی کرنا تھا

الزامات کی تفصیلات

سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈکپ 2022 کے دوران نامناسب انداز میں ان کے پاس آئے تھے۔ جہاں آرا نے الزام لگایا کہ ان سے فحش سوالات کیے گئے، جبکہ اس معاملے پر بی سی بی آفیشلز کو بھی اسی وقت آگاہ کیا گیا تھا، تاہم آفیشلز کا رویہ بھی نامناسب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا : گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک

بی سی بی کا ردعمل

دوسری جانب ان الزامات پر بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے، یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

بی سی بی کے مطابق جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی جس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے سفارشات پیش کرے گی۔ بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

پچھلے الزامات

واضح رہے کہ جہاں آرا عالم نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بنگلا دیش ویمن کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مارپیٹ کے الزامات لگائے تھے، تاہم بی سی بی نے ان کے مارپیٹ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جہاں آرا عالم کا پس منظر

جہاں آرا عالم 135 وائٹ بال میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کر چکی ہیں، جبکہ ان دنوں وہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...