بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 بہنیں شدید زخمی
مظفرگڑھ میں بھکاری کی دہشت
مظفرگڑھ (ویب ڈیسک) بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
پولیس کی بروقت کارروائی
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) چوہدری جاوید کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ مشکوک شخص کو جنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
زخمی لڑکیوں کی حالت
ڈی ایس پی کے مطابق تیز دھار آلے کے وار سے 2 لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








