ہانگ کانگ سکسز، پاکستان کے خلاف بھارت ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت 2 رنز سے جیت گیا
میچ کا خلاصہ
ہانک کانگ (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا بارش کی نذر ہوگیا، جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ٹاس اور بیٹنگ
محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، ایک اور معروف اداکارہ کے ساتھ ہجوم کی بدسلوکی، ویڈیو وائرل
پاکستان کی باؤلنگ کارکردگی
پاکستان کے محمد شہزاد نے اپنے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے، جبکہ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے کہ بارش شروع ہوگئی۔
بارش کی مداخلت
بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، تاہم بارش نہ رکنے کے سبب ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت دو رنز سے جیت گیا۔








