وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر
وہاب ریاض کی تقرری
لاہور (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
وہاب ریاض کی ذمہ داریاں
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب انہیں قومی ویمن ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہاب ریاض وقتی طور پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور وہ ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت گر گئی
سپورٹ اسٹاف کی تبدیلیاں
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔
ہیڈ کوچ کی خالی نشست
خیال رہے کہ محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ویمن ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔








