بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ستمبر کے مقابلے 7.34 فیصد زائد، 3.41 ارب ڈالر پاکستان بھیجے
پاکستانی تارکین وطن کی ترسیلات
کراچی (ویب ڈیسک) اوور سیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے مالی سال کے 4 مہینوں میں 3.13 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
اکتوبر کی ترسیلات کا اضافہ
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں 3.41 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جو کہ ستمبر کے مقابلے 7.34 فیصد زائد ہیں۔ 4 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12.95 ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 9.32 فیصد زائد رہیں۔
علاقائی ترسیلات کی تفصیلات
سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں یو اے ای سے 69، برطانیہ سے 48 اور یورپی یونین سے 45 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جب کہ اکتوبر میں دیگر خلیجی ممالک سے 34 اور امریکا سے 29 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔








