بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلے انتخابات میں باپ پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست داخل کی تھی، اس لیے ہم نے بعد میں فہرست داخل کی، سلمان اکرم راجہ
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ
مذاکراتی وفد کی معلومات کا اشتراک
ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری
ہماری پوزیشن اور مذاکرات کی اہمیت
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیانیہ یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛66ہزار بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت بغیر بجلی زندگی گزارنے پر مجبور، ماں جی کی دل خراش گفتگو
پاک فضائیہ کی شجاعت اور کامیابیاں
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فضائیہ نے جتنے بھی طیارے گرائے وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں، ہم اپنی فضائیہ کی طرف سے گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد پر کھڑے ہیں، پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
بھارت کی جنگی تیاریوں پر امریکی صدر کا مؤقف
طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی، امریکی صدر کا مؤقف انتہائی اہم ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔








