ایمل ولی خان نے بانی پی ٹی آئی کے ’’عشق ‘‘ کے جواب میں عشق کی مزید 2 اقسام گنوا دیں
ایمل ولی خان کا عشق کی اقسام پر تبصرہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے بانی پی ٹی آئی کے ’’عشق‘‘ کے جواب میں عشق کی مزید دو اقسام بیان کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور چند ماہ کے مہمان ہیں، ترجمان جے یو آئی سورس
عشقِ قوم اور عشقِ ریاست
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ’’عشقِ قوم‘‘ والے ہوتے ہیں، جن کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، جبکہ کچھ لوگ ’’عشقِ ریاست‘‘ والے ہوتے ہیں جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معید پیرزادہ کے پاکستان سے بھاگنے اور امریکہ میں جائیدادوں کی کہانی لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سینئر تحقیقاتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
نئی نسل کی محبتیں
اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، جن کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے۔ ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے اور نہ ہی ملک کی۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔ صوبے میں دہشتگردی، بے امنی اور طالبائزیشن کی حالت ہے، مگر حکومت کی طرف سے کوئی توجہ نظر نہیں آ رہی۔
کے پی کی موجودہ صورت حال
’’جنگ‘‘ کے مطابق خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیئے گئے بیان میں صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ صوبے میں دہشت گردی، بے امنی، اور طالبائزیشن موجود ہے، جبکہ صوبے کے وزیراعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، اور صوبے میں حکومت کی موجودگی محسوس نہیں ہو رہی۔








