کیا خریدے گا ترے شہر کا بازار مجھے۔۔۔
غم کی چادر
روکتا ہے غم اظہار سے پندار مجھے
میرے اشکوں سے چھپا لے مرے رخسار مجھے
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ ماہرین نے بھارت کو انتباہ جاری کر دیا
دشت جنوں کے راز
دیکھ اے دشت جنوں بھید نہ کھلنے پائے
ڈھونڈنے آئے ہیں گھر کے در و دیوار مجھے
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک فیڈ کی خریداری کے لیے سود سے پاک قرضے فراہم کر رہے ہیں: صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کا ورکشاپ سے خطاب
محبت کی مشکلات
سی دیئے ہونٹ اسی شخص کی مجبوری نے
جس کی قربت نے کیا محرم اسرار مجھے
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی
آنکھوں کی باتیں
میری آنکھوں کی طرف دیکھ رہے ہیں انجم
جیسے پہچان گئی روح شب تار مجھے
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی بارشوں کے دوران پنجاب انتظامیہ نے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں: عظمیٰ بخاری
ویران صحرا
جنس ویرانی صحرا میری دوکان میں ہے
کیا خریدے گا ترے شہر کا بازار مجھے
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
جرس گل کی پکار
جرس گل نے کئی بار پکارا لیکن
لے گئی راہ سے زنجیر کی جھنکار مجھے
یہ بھی پڑھیں: انقرہ، لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ حادثے کا شکار، وزیر اعظم نے ہلاکت کی تصدیق کردی
ظلم اور خنجر
ناوک ظلم اٹھا دشنۂ اندوہ سنبھال
لطف کے خنجر بے نام سے مت مار مجھے
رات کا سناٹا
ساری دنیا میں گھنی رات کا سناٹا تھا
صحن زنداں میں ملے صبح کے آثار مجھے








