وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دارالحکومت باکو پہنچ گئے
وزیراعظم کا آذربائیجان کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس؛ وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
استقبال کی تقریب
باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذربائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اہم ملاقاتیں
دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے اہم ملاقات بھی ہو گی۔








