آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
سیاسی امور میں پیشرفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر آج شام تک معاملات حل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
آئینی ترمیم پر بات چیت
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، ایک دو دیگر نکات پر اتفاق رائے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ
اٹھارویں ترمیم کی حفاظت
انہوں نے کہا کہ آج شام تک معاملات حل ہو جائیں گے، اٹھارویں ترمیم کو کسی صورت چھیڑا نہیں جائے گا، این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت جاری ہے۔
اتفاق رائے کی صورتحال
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر کافی حد تک اتفاق رائے ہوگیا ہے، آج ترمیم نہیں لائی جا رہی۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 243 پر مان گئی ہے، باقی چیزوں پر بھی تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔








