گجرات پولیس کا اہلکار عزیز و اقارب کو لینے اسلحہ سمیت لاہور ایئر پورٹ پہنچ گیا، اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات دیکھ کر حراست میں لے لیا
اہلکار کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، 152 سے 158 درجے پر آگیا
واقعے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا، جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر ہریدوار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک
برآمد شدہ ہتھیار
گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے لیے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔ تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








