راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال، ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان
نان بائیوں کی ہڑتال کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی ڈیوٹی سے غیر حاضری پولیس اہلکاروں کو لے ڈوبی
ہڑتال کا دائرہ پھیلانے کا اعلان
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا کہ نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم 10ہزار 500 روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14 روپے روٹی اب فروخت نہیں کریں گے۔ موجودہ حکومت آئی آٹا سرخ بوری 5500 روپے سے 10500 روپے ہوگیا جبکہ میدہ فائن آٹا بوری 6200 روپے تھی اور آج 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
تنوروں کی جرمانے اور مذاکرات کی ناکامی
صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا مزید کہنا ہے کہ تنوروں کو جرمانے 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کئے جاتے ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، انتظامیہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
شہریوں کی مشکلات
راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔
نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کی جانب سے بیکریوں سے رس کیک، بن اور شیر مال کی خریداری میں اضافہ…— Sami Abraham (@samiabrahim) November 7, 2025








