پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
ملزم کی گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این سی سی آئی اے نے پاکستانیوں کا ڈیٹا سرعام انٹرنیٹ پر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دو ماہ قبل پاکستانیوں کا ڈیٹا سرعام کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کر این سی سی آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ
تحقیقات کا آغاز
دنیا ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے حکم پر تحقیقات عمل میں لائی گئیں اور ویب سائٹس پر پاکستانیوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والے انیس احمد شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق تحصیل دریا خان ضلع بھکر سے ہے۔
ملزم سے برآمدگی
ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرا بائٹ کی ہارڈ ڈسک، موبائل فونز، لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔ وہ 10 سے زیادہ ویب سائٹس چلا رہا تھا جن پر ڈیٹا بیچا جا رہا تھا۔








