کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور
نئی ٹریفک جرمانوں کی تجویز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ 200 سے 750 روپے کے معمولی جرمانے اب بڑھا کر کم از کم 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کر دیے گئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باباگرونانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا: وزیر اعلیٰ مریم نوازکا خصوصی پیغام
اوور اسپیڈنگ کے لئے جرمانے
آج نیوز کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ کو 3000، کار اور جیپ کو 5000 جبکہ بس اور بڑی گاڑیوں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں 148 قیدیوں کو ’ایڈز‘ کی بیماری لاحق ہونے کا انکشاف
سگنل کی خلاف ورزی کے جرمانے
سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل 2000، رکشہ 3000، کار یا جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار اور بسوں یا بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں زمین تنازع: خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی خودکشی کی کوشش
اوور لوڈنگ کے لئے جرمانے
اسی طرح اوور لوڈنگ کی صورت میں رکشہ کو 3000، کار و جیپ کو 5000، لگژری گاڑی کو 10 ہزار اور بس یا بڑی گاڑی کو 15 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہوگئی
لائٹس کی عدم موجودگی پر جرمانے
لائٹس نہ ہونے پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 10 ہزار، جبکہ بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کے 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹرائلز میں بھرپور شرکت
غلط سمت ڈرائیونگ پر جرمانے
غلط سمت ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں، موٹرسائیکل 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار، اور بس یا بڑی گاڑی کو 15 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے: حافظ نعیم الرحمان
بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے جرمانے
اسی طرح بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار، جبکہ بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اور اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اسلام آباد میں پرائیویٹ ہاسٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن پر یکم اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
پریشر یا میوزیکل ہارن کے استعمال پر جرمانے
پریشر یا میوزیکل ہارن کے استعمال پر بھی سخت کارروائی ہو گی۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور کار کے لیے 2000، لگژری گاڑی کے لیے 5000، جبکہ بسوں اور بڑی گاڑیوں کے لیے 10 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
شہریوں کی رائے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے بھاری جرمانے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت کو پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنانی چاہیے اور آگاہی مہم چلانی چاہیے، پھر جرمانے بڑھانے چاہییں۔








