کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور
نئی ٹریفک جرمانوں کی تجویز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ 200 سے 750 روپے کے معمولی جرمانے اب بڑھا کر کم از کم 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کر دیے گئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانے نے کراچی اور لاہور قونصلیٹ کے غیرضروری عملے کو انخلا کا حکم دیدیا
اوور اسپیڈنگ کے لئے جرمانے
آج نیوز کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ کو 3000، کار اور جیپ کو 5000 جبکہ بس اور بڑی گاڑیوں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ
سگنل کی خلاف ورزی کے جرمانے
سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل 2000، رکشہ 3000، کار یا جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار اور بسوں یا بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
اوور لوڈنگ کے لئے جرمانے
اسی طرح اوور لوڈنگ کی صورت میں رکشہ کو 3000، کار و جیپ کو 5000، لگژری گاڑی کو 10 ہزار اور بس یا بڑی گاڑی کو 15 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے سال میں پہلی ملاقات میں ہم ایک جسم دو قالب بن چکے تھے، غلطیوں کو چھوڑنے کا وعدہ کر کے پھر محنت کا ڈول ڈال دو کامیاب ہو جاؤ گے
لائٹس کی عدم موجودگی پر جرمانے
لائٹس نہ ہونے پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 10 ہزار، جبکہ بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کی اہم رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
غلط سمت ڈرائیونگ پر جرمانے
غلط سمت ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں، موٹرسائیکل 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار، اور بس یا بڑی گاڑی کو 15 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی کب سے اور کتنی چھٹیاں ہونگی؟
بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے جرمانے
اسی طرح بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل کو 2000، رکشہ 3000، کار و جیپ 5000، لگژری گاڑی 10 ہزار، جبکہ بڑی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
پریشر یا میوزیکل ہارن کے استعمال پر جرمانے
پریشر یا میوزیکل ہارن کے استعمال پر بھی سخت کارروائی ہو گی۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور کار کے لیے 2000، لگژری گاڑی کے لیے 5000، جبکہ بسوں اور بڑی گاڑیوں کے لیے 10 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
شہریوں کی رائے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے بھاری جرمانے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت کو پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنانی چاہیے اور آگاہی مہم چلانی چاہیے، پھر جرمانے بڑھانے چاہییں۔








