پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا
پیپلزپارٹی کا اعتراض
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صاحب ان دنوں طفیل روڈ والے گھر رہتے تھے، یہ بڑی شرمندگی کی بات تھی کہ وزیر قانون کی گاڑی چرا لی گئی، کوشش کے باوجود پولیس برآمد نہ کر سکی۔
حکومتی ابتدائی مسودہ
دنیا ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا۔ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ ایک یا دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر صارفین آگ بگولہ
حتمی شکل دینے کا انتظار
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے سے پہلے حکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے۔ پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد ہلاک
کابینہ کی منظوری
ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اِس کی منظوری دے گی۔ پیپلزپارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودے میں شامل کیا جائے گا۔ ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔
سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن موجود ہے.








